5 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:40
دریائے گنگا میں پانی کی سطح مسلسل بلند،مقامی افرادکی محفوظ مقامات پر منتقلی
جیو نیوز - نئی دہلی…دریائے گنگا میں پانی کی سطح ہر گھنٹے بڑھ رہی ہے، مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر نا شروع کر دیا گیا ۔بھارت کی ریاست اتر پردیش میں موجود دریائے گنگا خطرے کا باعث بنتا جارہا ہے۔ تین دنوں سے گنگا میں پانی کی سطح میں ہر گھنٹے میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد پریشان ہیں۔ کل سے پانی کی سطح ہر گھنٹے میں دو انچ بڑھ رہی ہے۔ مندر مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ حکام نے مقامی افراد اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر نے کے لیے بڑی کشتیوں کا استعمال کر نا شروع کر دیا ہے۔ دریائے گنگا میں پانی کی سطح میں اضا فے کی وجہ مون سون کی مسلسل بارشیں، تودے گرنے اور لینڈ سلائڈنگ بتائی جارہی ہے۔