5 اگست 2012
وقت اشاعت: 20:35
افغان صدر حامد کر زئی نے وزیردفاع اور وزیرداخلہ کو برطرف کر دیا
جیو نیوز - کابل…افغان صدرحامد کرزئی نے پارلیمنٹ کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے وزیردفاع اور وزیرداخلہ کو برطرف کردیا ہے۔ افغان پارلے منٹ نے سیکورٹی معاملات اور ملک کے مشرقی حصوں میں سرحد پار سے حملے روکنے میں ناکامی پر گذشتہ روز افغان وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد منظور کی تھی۔ پارلے منٹ دونوں وزراء کو برطرف کرکے نئے وزراء نامزد کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ صدر حامد کرزئی نے قرار داد کو تسلیم کرتے ہوئے وزیردفاع عبدالرحیم وردک اور وزیر داخلہ بسم اللہ محمدی کو برطرف کردیا ہے، تاہم نئے وزیروں کی تعیناتی کا ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب اتحادی فوج نے ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ وزراء کی برطرفی سے افغانستان میں اختیارات کی منتقلی کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔