6 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:37
اوآئی سی کا برما میں تحقیقاتی مشن بھیجنے پر غور
جیو نیوز - جدہ… سیکریٹری جنرل اوآئی سی پروفیسر اکمل الدین احسان اوغلو نے کہا ہے کہ برما میں تفتیشی وفد بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ روہنگیا مسلمانوں پر حکومتی ظلم و تشدد اور نقصانات کا اندازہ لگایا جا سکے اور قتل و غارت گری کو روکا جا سکے۔جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں سیکرٹری جنرل او آئی سی پروفیسر اکمل الدین احسان اغلو نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظلم اور قتل و غار تگری پر عالمی ادارے کی خاموشی افسوسناک ہے۔ پروفیسر اکمل الدین نے کہا کہ او آئی سی اقوام متحدہ میں اپنے ذیلی دفتر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل ممبر ممالک پاکستان، مراکش،آذربائیجان مل کر برما کے اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل تیار کریں۔