تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اگست 2012
وقت اشاعت: 7:2

اسپین :جبرالٹر میں حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں3افرادگرفتار

جیو نیوز - میڈریڈ…اسپین میں القاعدہ کے تین مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان اولمپکس کے دوران برطانوی علاقے جبرالٹر میں حملہ کرنا چاہتے تھے۔ہسپانوی پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان 12 اگست کو اسپین کے قریب واقع برطانوی علاقے جبرالٹرکے ایک شاپنگ مال پر ریموٹ کنٹرول طیارے کے ذریعے بم گرانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں سے ایک کے گھر سے دھماکا خیز مواد اور ویڈیو ملی ہے جس میں ایک بڑے ریموٹ کنٹرول جہاز کے ذریعے پیکٹ گرائے جانے کی پریکٹس کے مناظرہیں۔ ملزمان میں سے ایک کا تعلق ترکی اور 2کا چیچنیا سے ہے۔گرفتار افراد کودھماکا خیز مواد رکھنے اور دہشت گردگروپ سے تعلق کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.