7 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:12
کابل میں مسافر بس پر حملہ،8افراد ہلاک
جیو نیوز - کابل… افغانستان میں ایک مسافر بس پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس چیف جنرل ایوب کے مطابق دارالحکومت کابل میں طالبان کی جانب سے مسافر بس پر حملہ کیا گیا جس سے 8 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے تمام مرد ہیں ، بس پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔