تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اگست 2012
وقت اشاعت: 8:39

شام، سرکاری فوج کی گولہ باری سے تین ایرانی زائرین ہلاک

جیو نیوز - دمشق… غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق شام میں یرغمال بنائے گئے ایرانی زائرین میں سے تین جاں بحق ہوگئے ہیں، آزاد شامی فورس کا دعوی ہے کے ہلاکشدگان شام کی سرکاری فوج کی گولہ باری سے ہلاک ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ شام کے باغی جنگجوو ں پر مشتمل آزاد شامی فوج نے اڑتالیس ایرانی زائرین کو گزشتہ دنوں یرغمال بنایا تھاان کا دعویٰہے کہ یرغمالیوں کا تعلق ایران کے پاسداران انقلاب سے ہے اور وہ دمشق میں نگرانی کے مشن پر تھے۔ دریں اثناء ایران نے ترکی اور قطر سے ان یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام زائرین تھے اور وہ دمشق کے جنوب مشرق میں واقع حضرت سیدہ زینب کے مزار کی زیارت کے لیے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.