تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:0

فلپائن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں،51افراد ہلاک

جیو نیوز - منیلا… فلپائن میں بارش کے خوب چھما چھم برسنے سے جل تھل ایک ہوگئے ، 51 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا،، فلپائن میں سمندری طوفان ساولا نے تباہی مچارکھی ہے جس کے زیر اثر ہونے والی بارشوں سے ایک ہفتے کے دوران 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ 36 صوبوں کے ساڑھے آٹھ لاکھ افراد بارش اور سیلاب سے بے گھر ہوگئے۔ سیلاب سے لاکھوں ٹن کچرا بھی خلیج منیلا میں پہنچ گیا ہے ، اسکول ، کالج ، سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز بند ہیں ، عوام کو محفوظ مقام پر پہنچانے کے لیے 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.