تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:6

خلائی گاڑی کیوروسٹی حیران کن تصاویر بھیجنے میں مصروف

جیو نیوز - لاس اینجلس… سرخ سیارے مریخ پر پہنچی خلائی روبوٹ گاڑی کامیابی سے حیران کن تصاویر بھیجنے میں مصروف ہے۔ سائنسدان کیوروسٹی کو انجینئرز کا بے مثال کارنامہ قرار دے رہے ہیں ۔ کیوروسٹی کی جانب سے مریخ کے وہ تصاویر موصول ہورہی ہیں جن میں اس جگہ کی تصویر ہے جہاں کیوروسٹی اتری تھی ، ساتھ ہی وہ پہاڑ بھی ہے، جس پر زندگی کے آثا ر تلاش کیے جانے ہیں۔ سائنسدانوں کے شاہکار ’کیوروسٹی ‘ایک ٹن وزنی اور 6 پہیوں والی لیبارٹری گاڑی ہے۔ جس کے کامیابی سے مریخ پر اترنے پر جشن کا سماں تھا،،ڈھائی ارب کی گاڑی کے اس اہم مشن کو سائنسدان سیاروں کی دنیا میں ایک اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.