7 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:33
چین: سرنگ میں پھنسے 450 کارکنوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں
جیو نیوز - بیجنگ… چین کے صوبے لیاؤننگ میں ایک سرنگ میں سیلابی پانی بھر جانے کے باعث وہاں پھنس جانے والے 450 کارکنوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ افراد چاؤ تاؤ قصبے میں ریلوے کیلئے ایک سرنگ بنانے میں مصروف تھے کہ شدید بارشوں سے سرنگ میں پانی بھر گیا جس کے باعث کام میں مصروف 450 افراد پھنس کر رہ گئے۔حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے متعلق واقعات میں کم سے کم 9 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہو چکے ہیں۔