تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2012
وقت اشاعت: 7:16

امریکا اپنا فوجی چھڑانے کیلئے 5طالبا ن چھوڑنے پر رضامند

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا طالبان کی قید سے اپنے فوجی کی رہائی کے لئے گوانتاناموبے سے5اہم طالبان راہنماوٴں کو پہلے چھوڑنے پررضامند ہوگیا۔ایک برطانوی خبر ایجنسی نے امریکی عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نئی تجویز کے تحت پہلے امریکا 5اہم طالبان راہنماوٴں کو رہا کرکے قطر بھیجے گا۔جس کے بدلے طالبان کوامریکی سارجنٹ Bowe Bergdahlکو رہا کرنا ہوگا۔ قطر میں طالبان سے مذاکرات کے لیے امریکا نے کچھ عرصے پہلے بھی ایسی تجویز پیش کی تھی۔تاہم اس میں یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ کچھ طالبان راہنماوٴں کو پہلے رہا کیا جائے جب کہ باقی کوامریکی سارجنٹ کی رہائی کے بعد آزادی دی جائے۔طالبان نے امریکی پیش کش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔امریکی عہدے دارنے خیال ظاہر کیا کہ پیشکش قبول ہونے کی صورت میں امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.