تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2012
وقت اشاعت: 8:53

اسرائیلی اعتراض مسترد،سعودیہ ،مصر کے ساتھ بحر قلزم پر پل بنائے گا

جیو نیوز - قاہرہ… مصر کے صدر محمد مْرسی اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اسرائیلی اعتراضات مستردکرتے ہوئے بحر قلزم پردونوں ملکوں کے درمیان رابطہ پْل منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مصری اخبار“مصر الیوم” کے مطابق منصوبے کے تحت مصری شہر شرم الشیخ کو سعودی عرب کے شہر تبوک سے بحر احمر پر ایک پْل کے ذریعے ملایا جائے گا۔ پْل کی لمبائی 20 میل ہوگی جسے صرف بائیس منٹ میں عبور کیا جاسکے گا۔ یہ منصوبہ سابق معزول صدر حسنی مبارک کے دور میں شروع کیا گیا تھا تاہم اسرائیل کے اعتراضات کے بعد اس پر کام روک دیا گیا تھا۔ ریاض اور قاہرہ کے درمیان رابطہ پل کے منصوبے کے ضمن میں جو معاہدہ طے پایا ہے اس میں یہ بات شامل ہے کہ فنی اور تکنیکی پہلووٴں سے پْل کو عالمی معیار کے مطابق تعمیر کرایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے دونوں ملک بین الاقوامی فرموں سے ٹینڈر طلب کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.