تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2012
وقت اشاعت: 8:37

ہلیری کلنٹن کا ملاوی کے بعد جنوبی افریقہ میں بھی رقص کا شاندار مظاہرہ

جیو نیوز - جوہانسبرگ… امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ملاوی کے بعد جنوبی افریقہ میں بھی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا اور محفل میں موجود ہر کوئی ان کا ساتھ دینے پر مجبور ہوگیا۔ جنوبی افریقا کے وزیر خارجہ نے جوہانسبرگ میں مہمانوں کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا جس میں موسیقی کا بھی انتظام تھا۔ ہیلری کلنٹن نے موسیقی کی دھن پرخوب جم کر ڈانس کیا۔اس موقع پر ہیلری کا خوبصورت ڈانس دیکھ کر عشائیے میں موجود دیگر لوگوں کو بھی جوش آیا اور وہ بھی امریکی وزیر خارجہ کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں اتر ائے۔ ہلیری کلنٹن افریقہ کے سات ممالک کے دورے کے سلسلے میں جنوبی افریقہ پہنچی ہیں۔۔انھوں نیدو روز قبل ملاوی میں بھی روایتی لباس پہن کررقص کیا تھا ،، کہ سب ہی ان کے ساتھ جھوم اٹھے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.