8 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:9
مصر ی فضائیہ کا سینائی پر حملہ،20عسکریت پسند ہلاک
جیو نیوز - قاہرہ… مصری فضائیہ کی جانب سے سینائی پر حملہ کرکے 20 سے عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔مصر کی خبر ایجنسی کے مطابق مصری فضائیہ نے سینائی پر حملہ کیا اورمبینہ طور پر 20 سے زائدعسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ، فضائی حملہ اتوار کو 16 بارڈر گارڈ کے ہلاک کیے جانے کے بعد کیاگیا ہے۔۔ عینی شاہد کے مطابق غزہ سے تقریبا 10 کلومیٹر دور حملہ کیا گیا،، جہاں دو فوجی طیاروں نے تین کاروں کو نشانہ بنایا۔