8 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:42
سمندر طوفان ایرنیسٹو آج میکسیکو سے ٹکرائے گا
جیو نیوز - میکسیکو سٹی… میکسیکو کے جنوبی ساحل سے سمندری طوفان ایرنسٹو آج ٹکرائے گا، ساحل کے قریب بسنے والے محفوظ مقامات کی طرف جانے کی تیاریاں کرنے لگے۔ سمندری طوفان ایرنیسٹو میکسیکو کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، بارشیں بھی ہورہی ہیں ، ساحل کے قریب ماہی گیروں کی صرف ایک کالونی ہے ، جنھیں محفوظ مقام پر بھیج دیا گیا ہے ، جنوبی خلیج میکسیکو سے ایرنیسٹو کے ٹکرانے سے قبل ہی ڈیڑھ ہزار افراد کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔