تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اگست 2012
وقت اشاعت: 8:47

ناگاساکی پر ایٹم گرائے جانے کے دن دعائیہ تقریب

جیو نیوز - ٹوکیو… جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکہ کی طرف سے ایٹم بم گرائے جانے کے آج 67 برس مکمل ہوگئے ۔ جاپان کے جنوبی شہر ناگاساکی کے پیس پارک میں آج ہزاروں افراد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور ان افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جو 67 برس قبل امریکا کی طرف سے ایٹم بم گرائے جانے کے واقعہ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس موقع پر حملہ کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے گئے۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے چند روز بعد نو اگست انیس سو پینتالیس کو ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے کے نتیجے میں 70 ہزارسے زائد انسان مارے گئے تھے جس کے بعد پندرہ اگست کو جاپان نے ہتھیار ڈال دئیے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.