9 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:24
فلپائن : سیلاب اور بارشوں کی تباہی،19افراد ہلاک،لاکھوں بے گھر
جیو نیوز - منیلا… فلپائن میں12دنوں سے جاری شدید بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی جس کے باعث 19 افراد ہلاک جبکہ 538,000افراد بے گھر ہوگئے۔فلپائن کے دارالحکومت منیلا سمیت کئی صوبوں میں12 دنوں سے جاری مون سون بارشوں اور سیلاب نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ،دریاوں میں پانی کی سطح 18فٹ سے بھی تجاوز کر گئی۔حکومت نے خراب صورتحال پر قابوپانے کے لیے امدادی کام شروع کر دئیے ہیں ،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر نے کے لیے ریسکیو کام شروع جاری ہے۔فی الحال متاثرین کو اسکولوں ،باسکٹ بال کوٹز اور کلیساوٴں میں پناہ فراہم کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے مسلسل جاری رہنے کا امکان ہے۔