تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:36

دنیابھر کے مسلمان بنیادی عقائد پر متفق،رواداری پر اختلاف رکھتے ہیں

جیو نیوز - نیویارک… امریکا میں ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیاکے 1.6 ارب مسلمانوں کا عقیدے کے بنیادی اصولوں پر تو یقین ہے ،لیکن مذہبیت اور مذہبی رواداری میں بڑے پیمانے پراختلاف ہے۔ پیو ریسرچ سینٹر کے ایک حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان بنیادی عقائداور بنیادی اعمال میں متحد اور متفق ہیں ،ان کا ایک خدا ،حضرت محمد ﷺکی رسالت اور رمضان کے روزوں پر یقین ہے ،تاہم مذہب کی تشریح میں اختلافات ہیں اور کہیں کہیں یہ اختلاف بڑے پیمانے پرہیں۔ یہ رپورٹ 39ملکوں میں 80زبانوں کے مسلمانوں سے انٹرویوز پر مشتمل ہے۔ یہ 38ہزارانٹرویو2008/2009اور2011/2012 میں کئے گئے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ 85فیصد مسلمان خدااور حضرت محمد ﷺکے احترام پریقن رکھتے ہیں۔ سب صحاراافریقہ اور جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کے ہر دس میں سے 8افراد نے کہا کہ مذہب انتہائی اہم ہے۔ تاہم مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے صرف 10میں 6اور روس سمیت سابق روسی ریاستوں اور وسط ایشیائی ریاستوں کے دو میں سے صرف ایک مذہب کو انتہائی اہم قراردیتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 35برس یااس سے زیادہ عمر کے مسلمان نوجوانوں کے مقابلے میں زیادہ مذہبی ہیں۔ 39ملکوں میں ہونے والے سروے کے مطابق عورتوں کے مقابلے میں مرد مسجد جاناپسند کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.