تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:34

چاند پر بھیجا جانے والا ناسا کا تجرباتی مشن ناکام

جیو نیوز - نیویارک… چاند پربھیجا جانیوالا ناسا کا تجرباتی مشن ناکامی سے دوچار ہوگیا خلائی گاڑی میں پرواز کے فوراً بعد آگ لگ گئی ۔کم لاگت والے پروجیکٹ مارفیئس morpheus کو چاند اور خلاء میں دیگر مقامات پر 11 ہزار پاوٴنڈ سامان پہنچانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ خلائی گاڑی نے کینیڈی اسپیس سینٹر سے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری لیکن چند ہی سیکنڈ کے اندر نیچے آگری اور اس میں شعلے بھڑک اٹھے ، فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھائی ، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ہارڈ ویئر کی خرابی ہے جس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.