تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:52

مسجد اقصی میں داخلے پرفلسطینی نوجوانوں پر اسرائیلی پابندی

جیو نیوز - غزہ…رمضان المبارک کے دوران فلسطینی مسلمانوں کی بڑی تعداد خصوصی عبادت کے لیے مسجد اقصی کی جانب سفر کررہی ہے اس موقع پر اسرائیلی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسجدمیں مرد حضرات کے داخلے کیلئے اسرائیلی حکومت نے سخت شرائط رکھی ہیں۔40سال سے زائد عمر کے مردوں اور12سال سے کم عمر کے بچوں کو مسجد اقصی میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔جس کی وجہ سے مغربی بینک سے آنے والے کئی افراد شرائط پر پوری نہ اترنے کے باعث واپس لوٹ گئے ہیں۔اس موقع پر اسرائیلی چیک پوسٹ پر بھی سیکیورٹی سخت رکھی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.