11 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:8
صدر اوباما کا مسلم کمیونٹی کے افراد کے اعزاز میں افطار ڈنر
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی صدر اوباما نے مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں وائٹ ہاوٴس میں افطار ڈنر دیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں مسلم ممالک کی خواتین کی شرکت قابل ستائش ہے۔اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا کو اپنے اولمپکس دستے پر فخر ہے کہ اس میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے تاہم یہ بات بھی قابل اطمینان ہے کہ اس بار اولمپکس میں تمام ممالک کی خواتین شریک ہیں کیونکہ ہرمسلم اکثریت رکھنے والے ممالک نے بھی خواتین کو اولمپکس میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے وسکونسن میں گردوارے پر فائرنگ سے سکھوں کی ہلاکت پردوبارہ افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا امریکا میں کسی بھی عقیدے سے تعلق رکھنے والے شخص پر حملہ تمام امریکیوں پر حملہ ہے۔ اپنے مذہب پر کھلے عام اور اپنی مرضی سے عمل کرنا نہ صرف امریکیوں کا بلکہ دنیا بھر میں تمام انسانوں کا بنیادی حق ہے۔