تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:6

ایران: تبریز کے قریب زلزلہ، 50 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی

جیو نیوز - تہران … ایران میں تبریز کے نزدیک زلزلے سے 50 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں دیہات کو نقصان پہنچا ہے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ تبریز شہر کے شمال مشرق میں 60 میل دور 10 کلومیٹر زیر زمین آیا۔ زلزلے سے ذرائع آمد و رفت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے 60 گاوٴں متاثر بھی ہوئے ہیں، تباہ ہونے والے علاقوں میں امدادی ٹیموں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.