تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:18

جاپان :شاعر مشتاق قریشی کیلئے پاکستانی کمیونٹی کی دعائے صحت کی اپیل

جیو نیوز - ٹوکیو…عرفان صدیقی …جاپان میں مقیم معروف پاکستانی شاعر اور اہم سماجی شخصیت مشتاق قریشی جنہیں شاعر جاپان بھی کہا جاتا ہے گزشتہ کئی دنوں سے ٹوکیو کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں گزشتہ کئی سال سے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ہے، جس کے باعث جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے دنیا بھر میں مشتاق قریشی کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ماہ رمضان میں معروف شاعر مشتاق قریشی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں، دوسری جانب جاپان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے مشتاق قریشی کی عیادت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک مہینے میں مشتاق قریشی کو جلد از جلد صحت یابی نصیب عطافرمائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.