تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:24

ایران میں زلزلہ:مرنے والوں کی تعداد220ہوگئی

جیو نیوز - تہران…شمال مغربی ایران میں دو طاقتور زلزلوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 220 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان نے بھی متاثرہ علاقوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔تبریز کے علاقے میں زلزلے سے تقریباً 1500 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھرے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت تقریباً 6.2 اور 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 11 منٹ کے وقفے سے آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں 6 دیہات تباہ ہو گئے جبکہ 60دیگر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ملبے تلے دبے بچ جانے والے لوگوں کی تلاش جاری ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی بڑے شہروں تبریز اور اردبیل کے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان زلزلوں کے بعد بھی تقریباً بیس جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔قدرتی آفات کے ایسٹرن آزربائیجان سینٹر کے سربراہ کے مطابق ہلاکتون میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.