12 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:40
چین میں بارشوں اور سیلاب سے عوام مشکلات کا شکار
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں سمندری طوفان Haikui سے شدید بارشوں سے سیلاب نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، چین کے علاقے Jingdezhen میں بارشوں اور سیلاب سے بجلی منقطع ہے ، کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا سامنا ہے، دکاندار دکانوں ، سڑکوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باوجود نوڈلز اور موم بتیوں کا انتظام کرنے میں مصروف ہیں ، بارش سے صرف پھل منڈ ی کو ایک لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے ،، 1800 افراد گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرچکے ہیں ۔