تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:38

مراکش کے مختلف شہروں میں بدعنوانی اور مہنگائی کیخلاف مظاہرے

جیو نیوز - رباط…مراکش کے سب سے بڑے شہر کاسابلانکا میں ہزاروں شہریوں نے بدعنوانی ا ور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے بدعنوانی اور روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کی اور سیاسی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء دارالحکومت رباط میں لوگوں نے حکومت مخلاف مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم اور صدر کے خلاف نعرے لگائے۔ 20 فرری سے شروع ہونے والی تحریک میں اب تک سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکومت نے حکومت مخالف مظاہروں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.