15 اگست 2012
وقت اشاعت: 4:37
او آئی سی کا غیرمعمولی اجلاس مکہ مکرمہ میں جاری
جیو نیوز - مکہ المکرمہ …او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس مکہ مکرمہ میں جاری ہے۔ اجلاس میں مسلم ممالک کودرپیش مسائل اور شام کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔اسلامی تعاون تنظیم کے دوروزہ ہنگامی اجلاس کی سربراہی سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کر رہے ہیں۔اجلاس میں صدر آصف علی زرداری سمیت 57 اسلامی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔صدر زرداری کے ساتھ وفد میں ، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ سربراہی اجلاس سے قبل گزشتہ روز اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں او آئی سی سے شام کی رکنیت معطل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔