تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 7:20

جولین اسانج کو سیاسی پناہ دیئے جانے کی خبر غلط ہے،صدر ایکواڈور

جیو نیوز - کیوٹو…ایکواڈور کے صدر رفائل کورے نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو سیاسی پناہ دیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔برطانیہ کی ایک خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایکواڈور نے جولین اسانج کو سیاسی پناہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ایکواڈور کے صدر رفائل کورے نے ٹیوٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جولین اسانج کو سیاسی پناہ دیے جانے کی خبر غلط ہے۔ اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اوراس سلسلے میں وزیر خارجہ کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ 41سالہ جولین اسانج پرسوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام ہے اورانہیں اِس سلسلے میں برطانیہ سے بے دخل کرکے سوئیڈن کے حوالے کیا جانا تھا ۔ تاہم جولین اسانج نے بے دخلی سے بچنے کے لیے 19 جون سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لے رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.