تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 6:48

میئر آف ہیوسٹن انیس پارکر کی جانب سے افطار ڈنر کا انعقاد

جیو نیوز - ہیوسٹن… راجہ زاہداختر خانزادہ… سالہا سال کی طرح اس سال بھی ہیوسٹن میں موجود تمام مسلم ممالک کی سسٹر سٹیز جس میں ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ،باکو ،ترکش ،ابوظہبی ،بنگلادیش سسٹر سٹیز کی جانب سے ہیوسٹن کی میئر انیس پارکر کے ہمراہ ہیوسٹن کے مسلمانوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جو کہ ہیوسٹن کے جارج براؤن کنونشن سینٹر میں منعقد کیا گیا جس میں شہر کی مختلف تنظیموں جس میں یونیورسٹی آف کراچی (المنائے) سندھی ایسوسی ایشن ،ترکش ایسوسی ایشن،بنگلادیش ایسوسی ایشن ،کونسل آف امریکن اسلامک ریلشن،CAIR ہیوسٹن شفا فاؤنڈیشن ،مسلم کونسل آف امریکا ،پرنس کریم آغا خان کونسل ساؤتھ و لیرن ،یوایس عرب چیمبر آف کامرس ،پاکستان امریکن کونسل ٹیکساس ،پاکستانی کلب آف ہیوسٹن ،پاکستان امریکن سوسائٹی ،سن چیئرٹی سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان اور عام مسلمان اس افطار ڈنر میں شریک ہوئے ۔میئر ہیوسٹن انیس پارکر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر سال اس افطار ڈنر میں شریک ہوتی ہوں اور میری یہ خواہش ہوتی ہے کہ ہر سال اس طرح ہی آپ کے ساتھ شریک ہوتی رہوں۔میئر ہوسٹن نے اس موقع پر افطار ڈنر کی انتظامیہ کو بھر پور کامیاب افطار ڈنر پر مبارکباد پیش کی ۔افطار ڈنر میں مسلمانوں کی تواضع لذیذ اور پرتکلف کھانوں اورپکوانوں سے کی گئی۔اس موقع پر جارج براؤن سینٹر وقتی طور پر دنیا کے ہر رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والے افراد کا خوبصورت منظر پیش کررہا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.