15 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:20
بھارت میں یوم آزادی، مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں آج آزادی کی 65ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں بھارت کے جشن آزادی پردارلحکومت دلی سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات ہوں گی۔ مرکزی تقریب دارلحکومت نئی دلی میں ہوگی جہاں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ لال قلعے پر ترنگا لہرائیں گے اور خطاب کریں گے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بھارت کا یوم آزادی مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھر میں کشمیری برادری یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے۔ حریت کانفرنس کے چیر مین میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ اس دن یوم سیاہ منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری اپنی سرزمین پر بھارتی قبضے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔