تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:18

شام، دمشق کے ہوٹل میں دھماکے،3افراد زخمی

جیو نیوز - دمشق… شام کے دارالحکومت دمشق میں ہوٹل کے نزدیک دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہوٹل میں اقوام متحدہ کے مبصرین قیام پذیر ہیں۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق بم ہوٹل کی کار پارک میں چھپایا گیاتھا جو گیس کنستر سے جڑاتھا، اپوزیشن کے کارکن کے مطابق ہوٹل سے گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے جبکہ جائے وقوع پر موجود ایمبولینسز زخمیوں کی مدد کررہے ہیں ، شام میں جاری حالیہ لڑائی ، دمشق اور حلب تک پہنچی ہوئی ہے ، گزشتہ ہفتے حکومتی فورسز نے باغیوں کے قبضے سے دمشق آزاد کرایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.