تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:50

افغانستان،گذشتہ روز کے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد50ہو گئی

جیو نیوز - کابل… افغانستان میں گزشتہ روزمتعدد خود کش حملوں کے بعد آج اسپتالوں میں رش کی صورتحال ہے۔حکام کے مطابق صوبہ نمروز میں اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز کے پرتشدد ہنگاموں میں 14 خود کش حملہ آوروں نے 50 افراد کی جان لی تھی جبکہ حکام کے مطابق 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے ، تمام خودکش حملہ آور اپنی دھماکہ خیز جیکٹ اڑانے میں ناکام رہے تھے جن میں سے کچھ کو پولیس نے گرفتار کیا اور کچھ کومار ڈالا تھا۔ ایک دھماکا اسپتا ل کے قریب مصروف ترین بازار میں ہوا تھا جہاں لوگ رمضان کے آخری عشرے میں عید کی شاپنگ کر رہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.