16 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:4
آسام : نسلی فسادات کے خوف سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی
جیو نیوز - گوہاٹی…بھارت کے شمال مشرقی آسام ریاست میں نسلی فسادات اورحملوں کے خوف سے لوگ نقل مکانی کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسام سے گوہاٹی جانے والی ٹرین میں5 ہزا رسے زائد افراد سوار ہوئے ہیں، جنھیں میسجز اور ای میلز کے ذریعے حملوں کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ 20 جولائی کو بوڈیو قبائل اورمسلمان کمیونٹی کے درمیان ہنگامون میں تقریبا 60 افراد ہلاک ہو ئے ،لاکھوں بوڈو قبائل اور مسلمان گھر اور کاروبار جل جانے اور حملے کے خدشے سے نقل مکانی کرکے خیموں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔