تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:45

افغانستان : نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 اتحادی فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک

جیو نیوز - کابل … افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 10 فوجی اور ایک مقامی مترجم ہلاک ہوگئے۔ نیٹو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 4ایساف کے فوجی،3 امریکی فوجی، 3 افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور ایک مقامی مترجم شامل ہیں۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ صوبہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں پیش آیا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.