تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2012
وقت اشاعت: 2:48

عراق، پر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد45ہو گئی

جیو نیوز - بغداد… عراق میں بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں45افراد ہلاک اور180 زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق بغدادسمیت 9 مختلف شہروں میں تقریباً 12 بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات ہوئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق شمالی بغداد میں حسینیہ کے علاقے میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔ کرکوک میں خود کش حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔ عسکریت پسندوں کے سابق گڑھ فلوجہ میں بھی حملہ ہوا جہاں چیک پوائنٹ پر فائرنگ کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ تین افراد دبیس میں حملے میں ہلاک ہوئے ۔ دیگرعلاقوں میں کیے گئے حملوں میں چھبیس افرادمارے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.