17 اگست 2012
وقت اشاعت: 1:39
بم حملے میں صدر بشارالاسد کےبھائی کی ایک ٹانگ ضائع
اے آر وائی - شام میں حکومت اور باغیوں کےد رمیان جھڑپیں جاری ہیں۔۔گذشتہ ماہ دمشق میں ایک حملے میں زخمی ہونےوالے صدر بشارالاسد کےبھائی مہرالاسد کےبارے میں پتہ چلا ہےکہ ان کی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی ہے۔
دمشق میں موجود سفارتکاروں نے تصدیق کی کہ مہرالاسد بم حملے میں اپنی ایک ٹانگ گنوابیٹھے ہیں۔۔۔گذشتہ ماہ دمشق میں ہونے والے دھماکے میں شام کی چھ رکنی کرائسز کونسل کے تین ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں صدر بشارالاسد کےبرادرنسبتی آصف شوکت بھی شامل تھے۔
دھماکے کےبعد بشارالاسد کےبھائی مہرالاسد منظرعام پر نہیں آئے۔ جن کےبارے میں اب پتہ چلا ہے کہ وہ اپنی ٹانگ گنواچکے ہیں۔