17 اگست 2012
وقت اشاعت: 3:36
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے افطار ڈنر
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا جس میں حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں، اپوزیشن رہنماوٴں کے ساتھ ساتھ پاکستانی ہائی کمشنر اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے بھی شرکت کی اور مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما لال کرشن اڈوانی نے بھی افطار میں شرکت کی اور وزیراعظم منموہن سے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔ اس تقریب میں کئی غیر ملکی سفارتکاروں کے ساتھ ساتھ بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ سفارتکاروں اور سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ مسلم کمیونٹی کے رہنماوٴں اور شو بز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی جس میں جاوید اختر اور شبانہ آعظمی شامل تھے۔