17 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:56
امریکا:واشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی ریاست واشنگٹن میں لگی جنگلات کی آگ پھیلتی جارہی ہے ، ایلمر سٹی تک آگ پہنچنے پر مزید افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں ، شمال مغربی ریاست کے جنگلات میں لگی آگ سے کم از کم ایک structure تباہ ہوگیا ہے ، تاہم آگ کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اس کے ارد گرد لائن کھود دی گئی ہیں ، اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ، مغربی علاقوں میں سور ج کی تپش کی وجہ سے آگ بے قابو ہوئی ہے ، آگ نے ایڈہائیو، واشنگٹن ، آریگان اور کیلی فورنیا میں تقریبا 5 لاکھ ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔آگ سے گھر اور کئی عمارتیں تباہ ہوئیں ، سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔