تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:20

جنوبی افریقہ، کان کنوں اور پولیس میں جھڑپیں، 36 افراد ہلاک

جیو نیوز - جوہانس برگ…جنوبی افریقہ میں پلاٹینم کی کان کے مزدوروں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 36 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مارکینا میں واقع پلاٹینم کی کان کے سینکڑوں مزدوروں نے تنخواہ میں اضافہ کیلئے ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا، جہاں پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے وز یرناتھی ماتھی تھاوا نے مقامی ریڈیو پر 36 ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.