18 اگست 2012
وقت اشاعت: 4:21
ربوٹ گاڑی سے مریخ پر ملنے والی چٹان کی تصویر موصول
جیو نیوز - لاس اینجلس… مریخ پر بھیجی گئی روبوٹک گاڑی کیوریوسٹی نے سرخ سیارے کی مزید تصویریں بھیجی ہیں۔ کیوریوسٹی سب سے پہلے ایک پتھر پر تجربات کرے گی۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ کی نئی تصاویر جاری کر دی ہیں، ان میں اس پتھر کی تصویر بھی شامل ہے جن پر اگلے کچھ دنوں میں روبوٹک مشن کیوریوسٹی مختلف تجربات کرے گی۔ ماہرین کو امید ہے کہ ان تجربات کے بعد مریخ کے متعلق نئی معلومات حاصل ہو سکیں گی ، روبوٹک گاڑی کیوریوسٹی کو مریخ پر زندگی کے آثار کا پتا لگانے کے لیے بھیجا گیا ہے اور یہ دو سال تک وہاں رہے گی، خلائی سائنس کی تاریخ کے اس انتہائی اہم مشن پر 2ارب ڈالر سے زائد کی لاگت آئی ہے۔