18 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:24
سعودیہ، قطر،بحرین اور یو اے ای کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم
جیو نیوز - بیروت…سعودی عرب، قطر،بحرین اور متحدہ عرب امارات نے لبنان میں 20 شامیوں کے اغوا کے بعد وہاں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔بیروت میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سعودی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان سے فوری طور پر واپس چلے جائیں جبکہ دیگر سعودی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان کے سفر سے گریز کریں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لبنان کا سفر نہ کریں اور جولوگ لبنان میں مقیم ہیں۔وہ فوری طور پر وہاں سے لوٹ آئیں۔قطر اور بحرین کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو سیکیورٹی کی خراب صورت حال کے پیش نظر وہاں سے فوری نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔