تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:28

فلپائن میں وزیر داخلہ کا طیارہ سمندر میں گر گیا، وزیر لاپتہ

جیو نیوز - منیلا … فلپائن کے وزیر داخلہ کو لے جانے والا طیارہ سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا، حادثے میں وزیر داخلہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے وزیر داخلہ اپنے 2ساتھیوں سمیت دارالحکومت سے اپنے آبائی گھر کی جانب دوسرے صوبے جارہے تھے جب ان کا طیارہ حادثے کے بعد لاپتہ ہوگیا، گہرے سمندر اور اندھیرا ہوجانے کی وجہ سے تلاش کا کام روک دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت وزیر داخلہ موبائل فون پر اپنی بیوی سے بات کر رہے تھے اور انہوں نے طیارے کا پنکھا بند ہونے کی بات بتائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.