تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:24

خلیجی ممالک کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم

اے آر وائی - خلیجی ریاستوں نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طورپر لبنان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، قطر،بحرین اور متحدہ عرب امارات نے لبنان میں بیس افراد کے اغوا کے بعد وہاں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔لبنان میں اغوا ہونے والوں میں ایک ترک، ایک سعودی اور متعدد شامی شہری شامل ہیں۔



سعودی عرب، بحرین، قطراور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اپنے الگ الگ بیانات میں لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو سیکیورٹی کی خراب صورت حال کے پیش نظر وہاں سے فوری نکل جانے کی ہدایت کی ہے اور اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.