تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:8

امریکی صدر کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاوٴس سے جاری بیان میں امریکی صدر اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو خوشی کے اس موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلمان کمیونٹی بھی امریکا کی قومی زندگی کا حصہ ہے اور امریکا میں جمہوریت اور مذہبی آزادی کی روایات کی عکاس ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.