تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:25

لیون پنیٹا کی افغان اہلکاروں کے ہاتھوں اتحادی فوجیوں کی ہلاکت پرتشویش

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے افغان اہل کاروں کے ہاتھوں اتحادی فوجیوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی سے ان واقعات کی روک تھام کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔پینٹا گون کے ترجمان جارج لٹل کے مطابق لیون پنیٹا نے حامد کرزئی کو فون کرکے اپنے خدشات سے آگاہ کیا، دونوں رہنماوٴں نے ان واقعات پر مشترکہ تشویش کا اظہار کیا اور اتفاق کیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے امریکی اور افغان عہدے داروں کے درمیان رابطوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے،غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان میں رواں سال افغان سیکیورٹی اہل کاروں کے ہاتھوں 39 نیٹو اہل کارہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.