تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:31

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے دیہی علاقوں کو خطرہ لاحق

جیو نیوز - سیکرامنٹو…امریکا کے جنگلات میں لگی آگ سے شمالی کیلفورنیا کے دیہی علاقوں کو خطرہ ہوگیا، ہزاروں افرادگھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ، فائر ترجمان ڈینئل برلنٹ کے مطابق آگ اب تک مینٹن Manton،شنگیلٹن Shingletown اورویولا Viola کے قریب 19 مربع میل تک پھیل چکی ہے ، جس سے4 گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔ آگ کے مسلسل بڑھنے سے Tehama اور Shasta کی کاوٴٹیز کو خطرہ بڑھ گیا ہے ، جہاں ساڑھے تین ہزار گھر موجود ہیں، آگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ، تاہم حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں بجلی گرناآگ کی وجہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.