21 اگست 2012
وقت اشاعت: 4:16
ایکواڈور میں آتش فشاں پہاڑ نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کردیا
جیو نیوز - کوئٹو … جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں آتش فشاں پہاڑ نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کردیا۔ دھویں کے بادلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایکواڈور کے دارلحکومت کیوٹو سے 80 میل دور واقع آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اور دھویں کے اخراج سے پہلے 9 دھماکے ہوئے، آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ مقامی قصبے میں ہر طرف پھیل گئی ہے۔ ساڑھے سولہ ہزار فٹ بلند اس آتش فشاں پہاڑ نے ابھی لاوا اگلنا تو شروع نہیں کیا تاہم احتیاطی طور پر پولیس اور امدادی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔