تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2012
وقت اشاعت: 5:55

ترکی، شامی پناہ گزینوں کا براہمی کے تقرر کے خلاف احتجاج

جیو نیوز - انقرہ… ترکی میں شامی پناہ گزینوں نے براہمی کے بطور اقوام متحدہ ، عرب لیگ کے ثالث برائے شام ،تقرری کے خلاف احتجاج کیا۔ ترکی میں تقریبا 200 شامی پناہ گزینوں نے براہمی کے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے ثالث بنانے پر احتجاج ریکارڈ کروایا جبکہ فری سیرین آرمی کے ترجمان کا کہنا ہے کہبراہمی کی تقرری شام میں قتل عام کو طول دینے کی ایک کوشش ہے۔چہروں پر شامی اپوزیشن کے جھنڈے بنائے ہوئے،شامی پناہ گزینوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عرب لیگ مبصراور عنان مشن کے بعد اب براہمی کو نامزد کیا گیا جس سے کوئی تبدیلی نہیں آنے والی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.