21 اگست 2012
وقت اشاعت: 4:50
یونان ، جنگلات میں لگی آگ پر دو دن بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا
جیو نیوز - ایتھنز… یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہزاروں ایکٹر پر موجود درخت جل کر راکھ ہوگئے،فائربریگیڈ اور دیگر امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔یونان کے جنگلات میں اتوار کو لگنے والی آگ پر دو دن گزارنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا۔ آگ سے ہزاروں ایکٹر پر موجود فارم ہاوس قیمتی جڑی بوٹیاں اوردرخت جل کر تباہ ہوگئیں ہیں۔فائربریگیڈ کی دو درجن گاڑیاں اور سینکڑوں رضاکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ بجھانے کیلئے امدادی کاموں میں ہیلے کاپٹرز بھی استعمال کیے جارہے ہیں ،یونان کی حکومت نے آگ پر قابو پانے کیلئے روم اور اسپین سے بھی مدد طلب کرلی ہے۔