21 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:44
بھارتی صدر پرناب مکھر جی کا انتخاب بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی صدر پرناب مکھرجی کے صدارتی انتخاب کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی صدرپرناب مکھرجی یک انتخابات کو ان کے مدمقابل امیدوارپی اے سنگمانے چیلنج کیا۔درخواست میں موقف بیان کیا گیا ہے کہ صدارتی انتخاب کے وقت پرناب مکھرجی ادارہ شماریات کے سربراہ تھے جومنافع بخش ادارہ ہے۔