تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2012
وقت اشاعت: 4:3

اتحادی افواج پر حملے، افغان اہلکاروں کی جاسوسی شروع

جیو نیوز - کابل… افغان اہل کاروں کی جانب سے اتحادی افواج پر حملوں کے بعد افغان حکومت نے اپنے اہل کاروں کی جاسوسی شروع کردی ہے۔افغان فوج کے سربراہ جنرل شیرمحمد کریمی نے امریکی ہم منصب جنرل ڈیمپسی سے ملاقات کے بعد انٹرویو میں کہا کہ افغان اہل کاروں کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ان کی ہرسطح پر مکمل نگرانی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے جوانوں کے حوصلوں پر منفی اثرپڑے گا، مگر اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی فوج اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں میں شمولیت کی روک تھام کے کئی اقدامات کیے جارہے ہیں جن میں خفیہ انٹیلی جنس اہلکاروں کو ملک بھر کے سکیورٹی یونٹس میں شامل کرنے، افغان اہل کاروں کے فون کالز کی نگرانی اور نئے بھرتی ہونے والے اہل کاروں کے موبل فون استعمال کرنے پر پابندی بھی شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.